Maktaba Wahhabi

482 - 548
(۱۰۵۱)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:قَالَ لِيْ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( أُرِیْتُکِ فِی الْمَنَامِ یَجِيْئُ بِکِ الْمَلَکُ فِيْ سَرَقَۃٍ مِنْ حَرِیْرٍ، فَقَالَ لِيْ: ھٰذِہٖ امْرَأَتُکَ، فَکَشَفْتُ عَنْ وَجْھِکِ الثَّوْبَ، فَإِذَا أَنْتِ ھِيَ))فَقُلْتُ:إِنْ یَّکُنْ ھٰذَا مِنْ عِنْدِاللّٰہِ یُمْضِہٖ۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میں نے تجھے خواب میں دیکھا ہے فرشتہ تجھے(تیری تصویر)ریشم کے ٹکڑے میں لایا تو مجھ سے کہا: یہ تیری بیوی ہے۔جب میں نے تیرے چہرے سے کپڑا ہٹایا تو تُو تھی۔میں نے کہا: اگر یہ(فیصلہ)اللہ کی طرف سے ہے تو ہو کر رہے گا۔ (۱۰۵۲)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قُبِضَ عَنْ تِسْعِ نِسْوَۃٍ، وَکَانَ یَقْسِمُ مِنْھُنَّ لِثَمَانٍ۔صحیح[2] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فوت ہوئے تو آپ کی نو بیویاں تھیں اور(سودہ کے علاوہ)آٹھ کی باریاں مقرر تھیں۔ (۱۰۵۳)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ سَوْدَۃَ بِنْتَ زَمْعَۃَ وَھَبَتْ یَوْمَھَا لِعَائِشَۃَ۔وَکَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقْسِمُ لِعَائِشَۃَ بِیَوْمِھَا وَیَوْمِ سَوْدَۃَ۔صحیح[3] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سودہ بنت زمعہ نے اپنا دن انھیں دے دیا تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ کے پاس دو دن رہتے تھے۔ایک عائشہ کا دن اور ایک سودہ کا دن۔ (۱۰۵۴)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أَرَادَ سَفَرًا اَقْرَعَ بَیْنَ نِسَائِہٖ، فَأَیَّتُھُنَّ خَرَجَ سَہْمُھَا خَرَجَ بِہَا مَعَہٗ۔وَکَانَ یَقْسِمُ لِکُلِّ امْرَأَۃٍ مِنْھُنَّ یَوْمَھَا وَلَیْلَتَھَا، غَیْرَ أَنَّ سَوْدَۃَ بِنْتَ زَمْعَۃَ وَھَبَتْ یَوْمَھَا وَلَیْلَتَھَا لِعَائِشَۃَ، تَبْتَغِيْ بِذٰلِکَ رِضَائَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔صحیح[4] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ ڈالتے تھے۔جس کا قرعہ نکل آتا وہ آپ کے ساتھ جاتی تھی۔آپ نے ہر بیوی کے لیے ایک دن اور رات کی باری مقرر کر رکھی تھی۔سوائے سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کے انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کے لیے اپنا دن رات عائشہ کو دے رکھا تھا۔
Flag Counter