Maktaba Wahhabi

524 - 548
بِہٰؤُلَائِ الدَّعَوَاتِ لِأَصْحَابِہٖ:(( اللَّھُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا تَحُوْلُ بِہٖ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعَاصِیْکَ، وَمِنْ طَاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنَا بِہٖ جَنَّتَکَ، وَمِنَ الْیَقِیْنِ مَا تُہَوِّنُ بِہٖ عَلَیْنَا مُصِیْبَاتِ الدُّنْیَا، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْیَیْتَنَا، وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلٰی مَنْ ظَلَمَنَا، وَانْصُرْنَا عَلٰی مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلْ مُصِیْبَتَنَا فِيْ دِیْنِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْیَا أَکْبَرَ ھَمِّنَا، وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لَّا یَرْحَمُنَا))۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مجلس کے بعد صحابہ رضی اللہ عنہم کے لیے یہ دعا کرکے ہی اٹھتے تھے: (( اللَّھُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا تَحُوْلُ بِہٖ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعَاصِیْکَ، وَمِنْ طَاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنَا بِہٖ جَنَّتَکَ، وَمِنَ الْیَقِیْنِ مَا تُہَوِّنُ بِہٖ عَلَیْنَا مُصِیْبَاتِ الدُّنْیَا، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْیَیْتَنَا، وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلٰی مَنْ ظَلَمَنَا، وَانْصُرْنَا عَلٰی مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلْ مُصِیْبَتَنَا فِيْ دِیْنِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْیَا أَکْبَرَ ھَمِّنَا، وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لَّا یَرْحَمُنَا))۔ ’’اے اللہ!(اپنے فضل سے)ہمیں اپنا خوف عطا فرما جس کی بدولت ہم گناہوں سے دور رہیں اور ہمیں ایسی اطاعت بخش جو ہمیں جنت میں پہنچا دے اور ایسا یقین دے جو دنیا کی مصیبتیں ہم پر ہلکی کردے۔ہمیں سننے، دیکھنے اورزندگی کی دوسری قوتیں عطا فرما اور اسے ہمارا وارث بنا اور جو ہم پر ظلم کرے اس سے بدلہ لے اور ہمارے دشمنوں پر ہماری مدد فرما اور ہمیں ہمارے دین میں مصیبت وآزمائش میں نہ ڈال اور دنیا کو ہماری کوششوں کا محور نہ بنا اور دنیا ہی کو ہمارا مبلغ علم نہ بنا اور ہم پر وہ لوگ مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کریں۔‘‘ (۱۱۸۲)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُکْثِرُ أَنْ یَّقُوْلَ:(( رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً، وَّفِی اْلآخِرَۃِ حَسَنَۃً ، وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ))۔صحیح[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے(یہ دعا)پڑھا کرتے تھے: (( رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً، وَّفِی اْلآخِرَۃِ حَسَنَۃً ، وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ)) ’’اے اللہ! ہمیں دنیا میں اچھائی دے اور آخرت میں بھلائی دے اور آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘
Flag Counter