Maktaba Wahhabi

69 - 548
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور اس طرح حدیث بیان کی۔فرمایا: ہم آخر میں آئے ہیں قیامت کے دن اول ہوں گے اور ہم جنت میں سب سے پہلے داخل ہوں گے۔ (۷۰)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ:(( إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُوْلُوْا کَمِثْلِ مَا یَقُوْلُ:ثُمَّ صَلُّوْا عَلَيَّ فَمَنْ صَلّٰی عَلَيَّ صَلٰوۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ بِہَا عَشْرًا، ثُمَّ سَلُوْا لِيَ الْوَسِیْلَۃَ فَإِنَّہَا مَنْزِلَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ لَا تَنْبَغِيْ أَنْ تَکُوْنَ إِلاَّ لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِاللّٰہِ، وَأَنَا أَرْجُوْ أَنْ أَکُوْنَ أَنَا ھُوَ، فَمَنْ سَأَلَ لِيَ الْوَسِیْلَۃَ حَلَّتْ عَلَیْہِ الشَّفَاعَۃُ))۔صحیح[1] سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مؤذن کو(اذان کہتے)سنو تو اسی طرح کہو جیسے وہ کہتا ہے پھر مجھ پر درود پڑھو۔جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا۔اللہ اس پر دس بار رحمتیں نازل فرمائے گا۔پھر میرے لیے ’’الوسیلہ،، کا سوال کرو۔یہ جنت میں ایک(عظیم الشان)مکان ہے جو صرف اللہ کے کسی(جلیل القدر)بندے کو ہی ملے گا اور مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہوں گا۔پس جس نے میرے لیے الوسیلہ کا سوال کیا تو اس کے لیے(میری)شفاعت حلال(ولازم)ہوگئی۔ (۷۱)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( إِنَّ لِکُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَۃً مُسْتَجَابَۃً، وَإِنِّيْ أَخْبَأْتُ دَعْوَتِيْ شَفَاعَۃً لِأُمَّتِيْ، وَھِيَ نَائِلَۃٌ مِنْکُمْ إِنْ شَائَ اللّٰہُ مَنْ مَّاتَ لَا یُشْرِکُ بِاللّٰہِ شَیْئًا))۔صحیح[2] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(اللہ کی طرف سے)ہر نبی کے لیے ایک دعا ہوتی ہے جو قبول کی جاتی ہے اور میں نے اپنی دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لیے چھپا لیا ہے اوروہ ان شاء اللہ تمھیں حاصل ہونے والی ہے(بشرطیکہ)جو مرے وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز میں شرک نہ کرتا ہو۔ (۷۲)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ ا تَلاَ قَوْلَ اللّٰہِ تَعَالٰی فِيْ إِبْرَاھِیْمَ ﴿رَبِّ إِنَّہُنَّ أَضْلَلْنَ کَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ ج فَمَنْ تَبِعَنِيْ فَإِنَّہٗ مِنِّيْ ﴾ الآیۃ، وَقَالَ عِیْسٰی ﴿إِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ وَإِنْ تَغْفِرْلَھُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴾ فَرَفَعَ یَدَیْہِ فَقَالَ:(( اَللّٰھُمَّ اُمَّتِيْ اُمَّتِيْ))وَبَکٰی ، فَقَالَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ: یَا جِبْرِیْلُ اذْھَبْ إِلٰی مُحَمَّدٍ وَرَبَّکَ [3]
Flag Counter