Maktaba Wahhabi

186 - 194
یا مبنی ہونے کی وجہ سے کسرہ ہو جیسا کہ درج ذیل آیت میں ہے: ﴿مُّذَبْذَبِیْنَ بَیْنَ ذٰلِکَ لَآ اِلٰی ہٰٓؤُلَآئِ وَ لَآ اِلٰی ہٰٓؤُلَآئِ﴾[1] استاذ ان آیات کو پانچ مرتبہ پانچ وجوہ کے ساتھ تلاوت کرے۔ محض سکون کے ساتھ چار حرکات اور پانچ حرکات کے برابر مد کو لمبا کرے۔ یہ دو وجوہ ہیں۔ اسی طرح مد کے ساتھ رَوم کرے اور چار اور پانچ حرکات تک اسے کھینچے۔ پانچویں وجہ یہ ہے کہ محض سکون کے ساتھ چھ حرکات تک مد متصل کرے۔ اس سے طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ وہ متصل ہمزہ کہ جس میں کسرہ ہو، اس میں پانچ وجوہ جائز ہیں۔ تیسری قسم: ہمزہ پر ضمہ ہو، چاہے معرب ہونے کی بناء پر ہو یا مبنی۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ قِیْلَ یٰٓاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآئَ کِ وَ یٰسَمَآئُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآئُ﴾
Flag Counter