Maktaba Wahhabi

190 - 285
پھر آپ نے اس شخص کو بلایا جس کے پاس ضمیر ہ تھا تو اس سے اسے ایک اونٹ کے عوض خریدلیا۔ ابن ابی ذئب کہتے ہیں کہ پھر اس کے پاس جوخط تھا وہ اس نے مجھے پڑھایا وہ یہ تھا "بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم ھذاکتاب من محمد رسول اللّٰه لابی ضمیر ۃ واھل بیته ان رسول اللّٰه اعتقھم وانھم اھل بیت من العرب ان احبوا اقاموا عندرسول اللّٰه وان احبوا رجعوا الی قومھم فلا یعرض لھم الابحق ومن لقیھم من المسلمین فلیوص بھم خیرا وکتبه ابی بن کعب" [1] شروع اللہ تعالیٰ کے نام سے جونہایت رحم والا مہربان ہے۔یہ خط محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ابو ضمیرہ اورا س کے گھر والوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کوآزاد کردیاہے، وہ عرب کے ایک گھر والے ہیں ،اگر چاہیں تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہیں اور اگر چاہیں تواپنی قوم کی طرف واپس چلے جائیں ،کوئی بھی ناحق ان سے تعرض نہ کرے اور مسلمانوں میں سے جوبھی ان کوملے وہ ان کے متعلق خیر کی وصیت کرے۔اس تحریر کوسیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے تحریر کیا۔ سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مدینہ کی طرف ہجرت کےلیے نکلے توایک چرواہے کے پاس سے گزرے،ا س سے ایک بکری خریدلی اور اس کے لیے اس کی سلب کی شرط کرلی۔ بخاری کے علاوہ کتب میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدناابوبکر رضی اللہ عنہ جب نکلے توبنودیل کاایک آدمی راستہ کی رہنمائی كیلئے مزدوری پر لے لیا،وہ کافروں کےدین پرتھا،ا نہوں نے اس کےحوالے اپنی سواریاں کردیں اور اس سے تین دن بعد غارثور پرآنے کا وعدہ کرلیا
Flag Counter