Maktaba Wahhabi

26 - 130
شخص کو کسی نہ کسی رنگ میں ان چھٹیوں کے بارے میں بھی جواب دینا پڑے گا، اور وہ ان سوالات سے نہ بچ پائے گا جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ’’ بندے سے پانچ سوال پوچھے جائیں گے اور جب تک وہ ان کا جواب نہ دے گا اللہ تعالیٰ کے دربارِ عالیہ سے قدم نہ ہٹا سکے گا : ۱۔ اس سے اس کی عمر کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ اسے کہاں فنا کیا ؟ ۲۔ اس سے اس کی جوانی کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ اسے کہاں ضائع کیا ؟ ۳۔ اس سے اس کے مال کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ کہاں سے کمایا؟ ۴۔ اور اسے کہاں خرچ کیا؟ ۵۔ اور جو علم حاصل کیا تھا اس پر کتنا عمل کر کے دکھلایا۔‘‘( ترمذی )
Flag Counter