Maktaba Wahhabi

71 - 130
دانا اور عقل مند انسان وہ ہے جو اپنے وقت کی حفاظت کرے۔ انسان کی زندگی کا ہر لمحہ عزت و وقار اور بزرگی وبلند مرتبہ حاصل کرنے کے قابل ہے ۔ زندگی کا ایک ایک منٹ جسے ہم کم تراور معمولی چیز سمجھتے ہیں اس میں کیا کچھ ہوسکتا ہے۔ ذیل میں نیک اعمال کے ثواب کی کم سے کم مقدار صرف جذبات واحساسات کو بیدار کرنے اور توجہ دلانے کے لیے لکھی جار ہی ہے،ورنہ اس جمع وتفریق کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ،اللہ جیسے چاہے کرسکتا ہے۔ایک منٹ کی قیمت کا اندازہ ذرا اس سے لگائیں : ۱۔ ایک منٹ میں سورت فاتحہ کم از کم پانچ بار پڑھی جاسکتی ہے ، جس کے ایک سو چالیس حرف ہیں ؛اور ہر حرف کے پڑہنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں ، اس طرح ایک منٹ میں 140×5×10= 7000نیکیاں کمائی جاسکتی ہیں ۔ ۲۔ ایک منٹ میں کم ازکم بارہ بار سورت اخلاص پڑہی جاسکتی ہے ۔ تین بار سورت اخلاص پڑہنے کا ثواب ایک قرآن پڑہنے کے برابر ہے ، اس طرح ایک منٹ میں چار قرآن کا ثواب حاصل ہوسکتا ہے ۔ ۳۔ ایک منٹ میں کم ازکم قرآن مجید کا ایک صفحہ پڑہا جاسکتا ہے ، جس میں اوسط حروف کی تعداد تقریباً دو سو پچاس ہوتی ہے ، اس طرح ایک منٹ میں کم از کم 2500نیکیاں کمائی جاسکتی ہیں ۔ ۴۔ ایک منٹ میں کم ازکم ایک چھوٹی آیت حفظ کی جاسکتی ہے ، جیسے :﴿مُدْہَامَّتَانِ﴾ اور سورۃ رحمان کی آیات ۔ ۵ ایک منٹ میں کم ازکم پندرہ بار: (( لَا إلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَيئٍ قَدِیْرٌ۔)) کہا جاسکتا ہے ، ایک بار یہ کلمہ کہنے کا اجر اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے غلام آزاد کرنے
Flag Counter