Maktaba Wahhabi

73 - 130
رزق میں وسعت، غم وپریشانی سے نجات اور برائیوں کی اچھائیوں سے تبدیلی بھی ان کلمات کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ ۱۲۔ کم ازکم چالیس بار’’ لَا إلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘‘ کہا جاسکتاہے ، جومیزان حسنات میں سب سے بھاری کلمہ ہوگا، اوراللہ تعالیٰ اس کلمہ کے پڑھنے والے کو جہنم کے عذاب سے ایک دن ضرور آزاد کریں گے ، خواہ اس کے عمل کچھ بھی ہوں ۔ ۱۳۔ ایک منٹ کے لیے اللہ تعالیٰ کی کارگری اور اس کی خلقت وقدرت میں غور وفکر انسان کے لیے دنیا وآخرت میں نجات کا سامان بن سکتا ہے ۔ ۱۴۔ ایک منٹ کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں کو اور بڑھایا جاسکتا ہے ۔ ۱۵۔ ایک منٹ میں کسی بھی نفع مند کتاب کا صفحہ یا ڈیڑھ صفحہ مطالعہ کیا جا سکتا ہے ۔ ۱۶۔ اتنی دیر میں غلط کار کو آرام وپیار اور حکمت کے ساتھ برائی سے منع کیا جاسکتا ہے ، شاید دل پر اثر کا یہی وقت ہو۔ ۱۷۔ اسی وقت میں ایک نیکی کا حکم دیا جاسکتا ہے ، جس کا اجر عامل کے ساتھ بھلائی کا حکم دینے والے کو بھی ملے گا۔ ۱۸۔ ایک منٹ میں راستے میں چلتے ہوئے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا سکتے ہیں ، جو کہ ایمان کا حصہ ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ایمان کی ستر سے کچھ زیادہ قسمیں ہیں ، ان میں سب سے افضل ’’ لَا إلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘‘کا اقرارہے ، اور سب سے ادنی راستہ سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا ہے ، اور حیاء ایمان کا حصہ ہے ۔‘‘ ۱۹۔ ایک منٹ میں کسی کو اس کا بوجھ اٹھانے میں ، یا سوار کو سوار ہونے میں مدد کرکے نیکیاں حاصل کی جاسکتی ہے۔
Flag Counter