Maktaba Wahhabi

74 - 130
۲۰۔ ایک منٹ کا ٹیلیفون صلہ رحمی کا حق ادا کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے ، جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی خاص برکات حاصل ہوتی ہیں ۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سارے اعمال ہیں جو انتہائی کم وقت میں بہت ساری نیکیاں کمانے کا سبب بن سکتے ہیں ؛اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرٍ یَّرَہ﴾ ’’ اور جو کوئی ایک ذرہ بھر بھی نیک عمل کرے گا ،وہ اسے دیکھ لے گا ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ پانچ چیزوں کو پانچ سے پہلے غنیمت جان لیجیے : اپنی زندگی کو موت سے پہلے؛ اپنی صحت کو بیماری سے پہلے، اور اپنی فراغت کو مصروفیت سے پہلے، اورجوانی کوبڑھاپے سے پہلے، اور تونگری(بے نیازی ) کومحتاجی سے پہلے۔‘‘ (المستدرک) غنیمت ہے صحت علالت سے پہلے فراغت مشاغل کی کثرت سے پہلے جوانی بڑہاپے کی زحمت سے پہلے اقامت مسافر کی رحلت سے پہلے فقیری سے پہلے غنیمت ہے دولت جو کرنا ہے کرلو کہ تھوڑی ہے مہلت انسان کا بنیادی شعور اور احساس ہوکہ اللہ تعالیٰ نے اسے بیکار پیدا نہیں کیا، بلکہ اس کے اس دنیا میں آنے کا کچھ مقصد ہے ، جسے اس نے حاصل کرنا ہے۔اور جو کام بھی کریں ، پورے اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کریں ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُُ أَنْ أَعْبُدَ اللّٰہَ مُخْلِصاً لَہٗ الدِّیْنَ ﴾ (الزمر:۱۱)
Flag Counter