Maktaba Wahhabi

104 - 186
٭…یونیورسٹی کی ایک طالبہ ف ، ن بیان کرتی ہے کہ تقریباً ایک سال سے مجھے وسوسہ کی بیماری شروع ہوئی ہے ۔ سب سے پہلے میری صفائی اور طہارت کے بارے میں وسوسے آنے شروع ہوئے جن کو میں نے کوئی اہمیت نہ دی ۔اس کے بعد میری نماز میں بھی وسوسے آنا شروع ہوگئے، اور بات یہاں تک رکی نہیں بلکہ وسوسے ذہن میں جگہ پکڑنے لگے۔ اب تو میں اپنے بچوں کے بارے میں بھی خوف کھاتی رہتی ہوں۔ ٭…ایک بھائی کہتا ہے کہ میں وسوسہ کی وجہ سے غسل خانے میں ہی گھسا رہتا ہوں اور صرف نماز کے لیے ہی نکلتا ہوں۔ نمازسے فارغ ہونے کے بعد میں دوبارہ غسل خانوں کی طرف چل پڑتا ہوں۔ یہ معاملہ اسی طرح چل رہا ہے یہاں تک کہ رات کو بھی میں کم سو پاتا ہوں۔ مجھے شک کثرت سے آتا ہے۔ میں غسل کرتے وقت اس وسوسہ کا شکار رہتا ہوں کہ پانی میرے جسم تک پہنچا بھی ہے یا نہیں؟ نتیجے کے طور پر میں اپنے جسم پر صابن ملتا ہوں، پھر میں جسم پر پانی بہاتا ہوں تاکہ مجھے یقین ہو جائے کہ صابن پانی کے بعد دھل چکا ہے۔ لیکن اسی دوران میں شک میں پڑجاتا ہوں کہ میں نے صابن لگایا ہے یا نہیں؟ اور اسی طرح میں غسل خانے میں ہی گھسا رہتا ہوں۔ نیند کی کمی اور اس قسم کے وسوسوں کی وجہ سے میرا وزن چودہ کلو گرام کم ہو چکا ہے ۔ میری شکل میں کمزوری کی وجہ سے کافی تبدیلی آچکی ہے، جس کی وجہ سے لوگ مجھے پہچانتے نہیں ہیں۔میں لوگوں کی نظروں سے کافی دیر تک غائب رہتا ہوں۔ کبھی مجھے کوئی کھانے والی چیز دی جاتی ہے تو مجھے پہلے پھل کی خوشبو آتی ہے لیکن پھر مجھے لگتا ہے کہ اس سے تو تعفن اٹھ رہا ہے۔ میں بار بار وضو کرتا ہوں کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہوا خارج ہونے کی وجہ سے میرا وضو ٹوٹ گیا ہے۔ حالانکہ میں جانتا ہوں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ بلکہ میں مساجد کے وضو خانوں میں وضو ہی کرتا رہتاہوں، اگر وضو خانوں میں موجود کسی بھی آدمی کی ہواخارج ہو تو میں وضو ادھورا چھوڑ کر دوبارہ نئے سرے سے وضو شروع کر دیتا ہوں۔ اپنے گھر کے کسی فرد کی موجودگی میں ہی وضو کر پاتا ہوں۔ عدم فرصت یا بے زاری کی وجہ سے وہ میرے پاس نہ آسکیں تو وسوسے دوبارہ میرے وضو میں حائل ہونا
Flag Counter