Maktaba Wahhabi

21 - 186
ہٹ ہٹ کر آنے والا ہے۔ وہ جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ ‘‘ اس کتاب میں بحث، وساوس کو دور کرنے والے موضوع کے متعلق ہو گی ، ان شاء اللہ۔ اور اس کی تر تیب کچھ اس طرح ہو گی کہ سب سے پہلے وسوسے کا مفہوم،اس کے اسباب ونقصانات اور اس کے علاج کی کیفیت کا ذکر ہو گا۔پھر ان صفات کا ذکرہوگا کہ جن سے وہ شخص پہچانا جاسکے گا جو وسوسے میں مبتلا ہو گا۔ آخر میں ان اہم تالیفات کا ذکر ہو گا جو وسوسہ کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرتی اور ان کے بارے میں ردّ ہیں ۔ اس بارے میں بعض اہم مسائل کا بھی ذکر ہو گا۔ ان شاء اللہ۔ میں نے معاملے کی سنگینی کی وجہ سے اس کتاب کا نام ’’آفۃ المؤمن‘‘رکھا ہے اور اس وجہ سے بھی کہ یہ بیماری و آفت بکثرت پھیلی ہوئی ہے، اگر کوئی ایک طرف سے بچا ہوا ہے تو وہ دوسری طرف سے اس مرض میں مبتلا ہے۔ آپ بہت کم اشخاص کو ان نفسیاتی بیماریوں سے بچا ہوا پائیں گے،بالخصوص دین دار طبقہ کے لوگ۔ کیوں کہ شیطان جب مسلمان کو شرک اور گمراہی میں ڈالنے میں ناکام ہو جاتاہے تو اسے وسوسے کی مختلف اقسام میں مبتلا کر دیتا ہے، یہاں تک کہ انسان پر اس کی سعادت اور معیشت مشکوک کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں: (إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ) (فاطر:۶) ’’بے شک وہ اپنے گروہ کو بلاتا ہے تاکہ وہ جہنم والوں میں سے ہو جا ئیں ۔‘‘ ایک اور مقام پر اللہ عزوجل ، بہکاوے کے متعلق شیطانی وسائل و ذرائع کو کھول کر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: (لَعَنَهُ اللّٰهُ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَفْرُوضًا (118) وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰهِ وَمَنْ يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِنْ دُونِ اللّٰهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُبِينًا) (النسائ: ۱۱۸،۱۱۹)
Flag Counter