Maktaba Wahhabi

146 - 548
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ بہترین اخلاق والے تھے۔نہ بہت زیادہ لمبے تھے اور نہ چھوٹے۔ (۱۹۱)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:خَدَمْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَشْرَ سِنِیْنَ فَمَا قَالَ لِيْ:أُفٍّ قَطُّ، وَمَا قَالَ لِشَيْئٍ صَنَعْتُہٗ:لِمَ صَنَعْتَہٗ؟ وَلَا لِشَيْئٍ تَرَکْتُہٗ لِمَ تَرَکْتَہٗ؟ وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ خُلُقًا۔وَلَامَسِسْتُ خَزًّا قَطُّ وَلَا حَرِیْرًا وَلَا شَیْئًا کَانَ أَلْیَنَ مِنْ کَفِّ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَلَا شَمَمْتُ مِسْکًا وَلَا عِطْرًا کَانَ أَطْیَبَ مِنْ عَرَقِ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔صحیح[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دس سال خدمت کی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی اُف تک نہیں کہا اور نہ کسی کام پر جو میں نے کیا تھا، کہا: تونے یہ کیوں کیا ہے؟ اور نہ کسی چیز پر جسے میں نے چھوڑا یہ کہاکہ تونے اسے کیوں نہیں کیا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے اچھے اخلاق والے تھے۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ نرم ریشم، حریر یا اس جیسی کوئی چیز نہیں چھوئی۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینے سے زیادہ خوشبودار کوئی کستوری یا عطر نہیں سونگھا۔ (۱۹۲)عَنْ أَنَسٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:خَدَمْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَشْرَ سِنِیْنَ، وَأَنَا غُلَامٌ لَیْسَ کُلُّ أَمْرٍ کَمَا یَشْتَھِيْ صَاحِبِيْ أَنْ یَّکُوْنَ، فَمَا قَالَ لِيْ:(اُفٍّ)لِمَ فَعَلْتَ ھٰذَا، أَوْ أَلَّا فَعَلْتَ ھٰذَا۔[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس سال خدمت کی ہے اور میں ایک(چھوٹا)لڑکا تھا جو اپنے ساتھی(اور سرپرست)کی ہر بات تو اسی طرح نہیں کرتا جیسا کہ وہ چاہتا ہے۔پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا: اوئے تونے یہ کیوں کیا ہے اور یہ کیوں نہیں کیا؟ (۱۹۳)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ خُلُقًا۔فَأَرْسَلَنِيْ یَوْمًا لِحَاجَۃٍ۔فَقُلْتُ:وَاللّٰہِ لَا أَذْھَبُ وَفِيْ نَفْسِيْ أَنْ أَذْھَبَ فَخَرَجْتُ حَتّٰی أَمُرَّ عَلٰی صِبْیَانٍ وَھُمْ یَلْعَبُوْنَ فِی السُّوْقِ، فَإِذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَدْ قَبَضَ بِقَفَائِيْ مِنْ وَّرَائِيْ، قَالَ: [3]
Flag Counter