Maktaba Wahhabi

200 - 548
جب وہ میرے پاس آیا تو میں نے اپنے کپڑے اتار کر اسے دے دئیے میں ان دنوں صرف انھی دو کپڑوں کا مالک تھا۔پھر خود مانگ کر دو کپڑے پہنے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد لوگ تھے۔پھر جب میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ کے چہرے سے سرور امڈ رہا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب سے تم پیدا ہوئے ہو بہترین دن کی خوش خبری ہو۔ میں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!یہ خوش خبری آپ کی اپنی طرف سے ہے یا اللہ کی طرف سے؟ فرمایا:(صرف)میری طرف سے نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ چاند کی طرح روشن ہوجاتا تھا جسے ہم پہچان لیتے تھے۔ (۲۹۱)قَالَ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِيْ أَوْفٰی:دَعَا رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَوْمَ الْأَحْزَابِ عَلَی الْمُشْرِکِیْنَ، فَقَالَ :(( اللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ، اللّٰھُمَّ اھْزِمِ الْأَحْزَابَ، اھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ))۔صحیح[1] سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ نے فرمایا کہ جنگ احزاب کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکوں کے لئے دعا فرمائی: اے اللہ! کتاب کو نازل کرنے والے، جلدی حساب لینے والے،اے اللہ احزاب(کافروں کی پارٹیوں)کو شکست دے انھیں شکست دے اور(خوب)ہلا ڈال۔ (۲۹۲)عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَنِ اللُّقَطَۃِ فَقَالَ :(( عَرِّفْھَا سَنَۃً ثُمَّ اعْرِفْ وِکَائَ ھَا وَعِفَاصَھَا ثُمَّ اسْتَنْفِقْ بِہَا فَإِنْ جَائَ رَبُّھَا فَأَدِّھَا إِلَیْہِ))فَقَالَ:یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَضَالَّۃُ الْغَنَمِ؟ قَالَ:((خُذْھَا، فَإِنَّمَا ھِيَ لَکَ، أَوْ لِأَخِیْکَ، أَوْلِلذِّئْبِ))قَالَ:یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَضَالَّۃُ الْإِبِلِ؟ قَالَ:فَغَضِبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حَتَّی احْمَرَّتْ وَجْنَتَاہُ، أَوِاحْمَرَّ وَجْھُہٗ، ثُمَّ قَالَ :(( مَالَکَ وَلَھَا، مَعَھَا حِذَاؤُھَا وَسِقَاؤُھَا حَتّٰی یَلْقَاھَا رَبُّھَا))۔صحیح[2] سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لقطہ(وہ گم شدہ چیز جو کسی آدمی کو مل جائے)کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: اسے ایک سال تک لوگوں کو بتاتے رہو۔
Flag Counter