Maktaba Wahhabi

203 - 548
رونے بیٹھ گئی۔ہم اسی حال میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے۔آپ نے سلام کیا پھر بیٹھ گئے جب سے وہ(جھوٹی)بات مشہور کردی گئی تھی آپ میرے پاس نہیں بیٹھے تھے۔ایک مہینے تک میرے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی وحی نازل نہ ہوئی۔اللہ کی قسم! رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مجلس سے اٹھنے اور گھر والے کسی فرد کے(باہر)نکلنے سے پہلے آپ پر وحی نازل ہوگئی۔آپ پر وحی کی شدت طاری ہوگئی حتیٰ کہ موتیوں کی طرح، آپ(کی پیشانی)پر نزول وحی کی سختی سے پسینہ ٹپکنے لگا۔وہ سردیوں کا دن تھا۔ جب یہ حالت ختم ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس رہے تھے۔آپ نے سب سے پہلی بات یہ کہی کہ: اے عائشہ رضی اللہ عنہا!اللہ نے تجھے بری قرار دیا ہے اور تیرے بارے میں: ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ جَائُ وْا بِالْإِفْکِ عُصْبَۃٌ مِّنْکُمْ ﴾(سورۃ النور:۱۱) والی آیات نازل کی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جس وقت یہ آیات نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا۔میں آپ کے چہرے سے آپ کی خوشی دیکھ لیتی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پیشانی پونچھ رہے تھے اور فرما رہے تھے: اے عائشہ! خوش خبری ہو یقیناً اللہ نے تیری برأت(آسمان سے)نازل فرمائی ہے۔ (۲۹۶)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:دَخَلَ عَلَيَّ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ذَاتَ یَوْمٍ وَھُوَ مَسْرُوْرٌ فَقَالَ:أَيْ عَائِشَۃُ!أَلَمْ تَرَيْ إِلٰی مُجَزِّزٍ الْمُدْلِجِيِّ، دَخَلَ فَرَاٰی أُسَامَۃَ وَزَیْدًا وَعَلَیْھِمَا قَطِیْفَۃٌ قَدْ غَطَّیَا رُئُ وْسَھُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُھُمَا، فَقَالَ:إِنَّ ھٰذِہِ الْأَقْدَامَ بَعْضُھَا مِنْ بَعْضٍ۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ایک دن رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم(بہت زیادہ)خوش تھے۔آپ نے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا!کیا تجھے مجززمدلجی(قیافہ شناس آدمی)کا پتا نہیں، اس نے آکر اسامہ(اور ان کے والد)زید کو دیکھا ہے دونوں ایک کمبل میں لیٹے ہوئے تھے۔ان کے سر چھپے ہوئے اور پاؤں ننگے تھے۔اس(قیافہ شناس)نے کہا: یہ(چاروں)پاؤں ایک دوسرے سے ہیں یعنی یہ باپ بیٹا ہیں۔ (۲۹۷)عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ شَھِدْتُّ مِنَ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ مَشْھَدًا لَأَنْ أَکُوْنَ صَاحِبَہٗ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا عُدِلَ بِہٖ: أَتَی النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَھُوَ یَدْعُوْ عَلَی الْمُشْرِکِیْنَ فَقَالَ:لَانَقُوْلُ کَمَا[2]
Flag Counter