Maktaba Wahhabi

402 - 548
(عبید بن جریج نے)کہا: آپ(طواف میں)صرف یمنی ارکان کو ہی چھوتے ہیں اور آپ بغیر بالوں والے جوتے نہیں پہنتے ہیں اور آپ(اپنے بالوں کو مہندی لگا کر)زرد رنگ کرتے ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ جب آپ مکہ میں ہوں۔لوگ چاند کو دیکھ کر لبیک شروع کرتے ہیں اور آپ ترویہ والے دن(آٹھ ذوالحجہ کو)ہی لبیک کہتے ہیں تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رہے ارکان تومیں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف دونوں رکن یمانی ہی کو چھوتے ہوئے دیکھا ہے اور بغیر بالوں والے جوتوں کا مسئلہ تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر بالوں والے جوتے پہنتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ انھی جوتوں میں وضو کرتے تھے۔میں اسی لیے انھیں پہننا پسند کرتا ہوں۔ اور زرد خضاب تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی زرد خضاب لگاتے ہوئے دیکھاہے اور میں(اتباع سنت کی وجہ سے)اسے ہی پسند کرتا ہوں۔رہی لبیک تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف اس دن ہی(حج کی)لبیک کہتے ہوئے سنا ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری(منیٰ کی طرف آٹھ ذوالحجہ کو)روانہ ہوتی تھی۔ (۸۲۳)عَنْ سَعِیْدِ بْنِ یَزِیْدَ أَبِيْ مَسْلَمَۃَ قَالَ :قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَکَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُصَلِّيْ فِيْ نَعْلَیْہِ؟ قَالَ:نَعَمْ۔صحیح[1] سیدنا سعید بن یزید ابومسلمہ(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھتے تھے؟(تو)انھوں نے فرمایا: جی ہاں۔ (۸۲۴)عَنْ أَبِيْ ذَرٍّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُصَلِّيْ فِيْ نَعْلَیْنِ مَخْصُوْفَتَیْنِ مِنْ جُلُوْدِ الْبَقَرِ۔[2] سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گائے کے چمڑے کے دو جوتوں میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے جو پیوند لگے ہوئے تھے۔ (۸۲۵)عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:بَیْنَمَا رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُصَلِّيْ بِأَصْحَابِہٖ إِذْ خَلَعَ نَعْلَیْہِ، فَوَضَعَھُمَا عَنْ یَّسَارِہٖ فَلَمَّا رَاٰی ذٰلِکَ الْقَوْمُ أَلْقَوْا نِعَالَھُمْ، فَلَمَّا قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صَلاَتَہٗ قَالَ:(( مَا حَمَلَکُمْ عَلٰی إِلْقَائِکُمْ نِعَالَـکُمْ؟))قَالُوْا: رَأَیْنَاکَ أَلْقَیْتَ نَعْلَیْکَ،[3]
Flag Counter