Maktaba Wahhabi

418 - 548
رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَلَمْ یَقُوْلُوْا شَیْئًا وَ اَمَّا اُنَاسٌ مِنَّا حَدِیْثَۃٌ اَسْنَافُھُمْ فَقَالُوْا: یَغْفِرُاللّٰہُ لِرَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُعْطِيْ قُرَیْشًا وَ یَتْرُکُ الْاَنْصَارَ وَ سُیُوْفُنَا تَقْطُرُ مِنْ دِمَائِھِمْ فَقَالَ رَسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:((اِنِّيْ أُعْطِيْ رِجَالاً حَدِیْثِيْ عَھْدٍ بِکُفْرٍ اَمَا تَرْضَوْنَ اَنْ یَذْھَبَ النَّاسُ بِالْاَمْوَالِ وَ تَرْجِعُوْنَ اِلٰی رِحَالِکُمْ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ ، فَوَاللّٰہ مَا تَنْقَلِبُوْنَ بِہِ خَیْرَ مِمَّا یَنْقَلِبُوْنَ بِہِ))قَالُوْا:بَلٰی یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَدْ رَضِیْنَا فَقَالَ لَھُمْ:((اِنَّـکُمْ سَتَــرَوْنَ بَعْدِیْ اَثَرَۃً شَدِیْدَۃً فَاصْبِرُوْا حَتّٰی تَلْقُوا اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ عَلَی الْحَوْضِ))۔صحیح سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معاف فرمائے آپ قریش کو(مال غنیمت)دے رہے ہیں اور ہمیں چھوڑرہے ہیں حالانکہ ہماری تلواروں سے خون ٹپک رہا ہے۔یہ بات انہوں نے ہوازن(قبیلے)کے مال غنیمت حاصل ہونے کے بعد کہی تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قریشیوں کو سو سو اونٹ دے رہے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی بات پہنچی تو آپ نے انصار(کے سرداروں)کو بلا کر چمڑے کے خیمے میں اکٹھا کیا تو پوچھا: یہ کیسی بات تم سے مجھے پہنچی ہے؟ ان کے سمجھدار بولے: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!ہمارے بڑوں نے یہ بات نہیں کہی ہے۔یہ بات تو کم عمر لڑکوں نے کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مغفرت کرے۔آپ قریش کو(مال غنیمت)دے رہے ہیں اور انصار کو چھوڑ رہے ہیں اور ہماری تلواروں سے خون ٹپک رہا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایسے لوگوں کو دے رہا ہوں جو کفر سے تازہ تازہ اسلام میں آئے ہیں۔کیا تم راضی نہیں ہو کہ لوگ مال لے کر جائیں اور تم اپنے گھروں کو رسول اللہ کو لے کر جاؤ؟ اللہ کی قسم! تم اس سے بہتر(کچھ)نہیں لے جاسکتے۔انھوں نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہم راضی ہیں تو آپ نے ان سے فرمایا: تمھیں میرے بعد سخت تکلیف پہنچے گی تو صبرکرنا حتیٰ کہ اللہ سے اور اس کے رسول سے حوض کوثر پر تمھاری ملاقات ہوجائے۔ (۸۶۰)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ قُبَّۃٍ، فَقَالَ:(( أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَکُوْنُوْا رُبُعَ أَھْلِ الْجَنَّۃِ؟))۔قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ:(( أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَکُوْنُوْا ثُلُثَ أَھْلِ الْجَنَّۃِ؟))۔قُلْنَا:نَعَمْ، قَالَ:((وَالَّذِيْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ إِنِّيْ لَأَرْجُوْا أَنْ تَکُوْنُوْا نِصْفَ أَھْلِ الْجَنَّۃِ، وَذٰلِکَ أَنَّ الْجَنَّۃَ لَایَدْخُلُھَا إِلاَّ نَفْسٌ مُسْلِمَۃٌ وَمَا أَنْتُمْ فِيْ أَھْلِ الشِّرْکِ إِلاَّ کَالشَّعْرَۃِ الْبَیْضَائِ فِيْ جِلْدِ الثَّوْرِ الْأَسْوَدِ، أَوْ[1]
Flag Counter