Maktaba Wahhabi

419 - 548
کَالشَّعْرَۃِ السَّوْدَائِ فِيْ جِلْدِ الثَّوْرِ الْأَحْمَرِ))۔صحیح سیدنا عبداللہ(بن مسعود)رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک قبے(گول چھوٹے خیمے)میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس پر راضی ہو کہ تم جنت والوں کا ایک چوتھائی ہوجاؤ؟ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اسے پسند کرتے ہو کہ تم جنت والوں کا ایک تہائی بن جاؤ؟ ہم نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد(صلی الله عليہ وسلم)کی جان ہے مجھے یہ امید ہے کہ تم اہل جنت کا آدھا ہوگے۔(جنتیوں میں سے آدھے میرے امتی ہیں)جنت میں صرف مسلمان شخص ہی داخل ہوسکتا ہے اور مشرکین کے مقابلے میں تم ایسے ہو جیسے کالے بیل کی جلدپر(تھوڑے سے)سفید بال ہوتے ہیں یا سرخ بیل کی جلد پر کالے بال ہوتے ہیں۔ ٭٭٭
Flag Counter