Maktaba Wahhabi

467 - 548
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس پیالے کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر قسم کا مشروب پلایا ہے۔پانی، نبیذ(شربت)، شہد اور دودھ۔ (۱۰۱۱)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ سِقَائٍ یُوْکَأُ أَعْلَاہُ، وَلَہٗ عَزْلَائُ، نَنْبِذُہٗ غَدْوَۃً فَیَشْرَبُہٗ عِشَائً، وَنَنْبِذُہٗ عِشَائً فَیَشْرَبُہٗ غَدْوَۃً۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک مشک میں نبیذ(شربت)بناتے تھے جس کا اوپر والا حصہ باندھ دیا جاتا تھا۔اس کے نیچے کی طرف(پانی پینے کے لیے)ایک منہ ہوتا تھا۔ہم صبح کو نبیذ بنانا شروع کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے شام کو پی لیتے اور ا گر ہم شام کو نبیذ شروع کرتے تو آپ صبح کو پی لیتے تھے۔ (۱۰۱۲)عَنْ ثُمَامَۃَ بْنِ حَزْنٍ الْقُشَیْرِيِّ قَالَ:سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیْذِ؟ فَدَعَتْ جَارِیَۃً حَبَشِیَّۃً، فَقَالَتْ:سَلْ ھٰذِہٖ، فَإِنَّہَا کَانَتْ تَنْبِذُ لِرَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔فَسَأَلْتُھَا، فَقَالَتْ:کُنْتُ أَنْبِذُ لِرَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ سِقَائٍ مِنَ اللَّیْلِ، وَأَوْکِیْہِ فَإِذَا أَصْبَحَ شَرِبَ مِنْہُ۔صحیح[2] سیدنا ثمامہ بن حزن القشیری(تابعی)فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ایک حبشی لونڈی بلائی پس کہا: اس سے پوچھو، کیونکہ یہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبیذ تیار کرتی تھی تو میں نے اس سے پوچھاپس اس نے کہا: میں رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشک میں نبیذ بنا کر اس مشک کا منہ باندھ دیتی۔جب صبح ہوتی تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پیتے تھے۔ (۱۰۱۳)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ یَقُوْلُ :کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُنْبَذُلَہٗ أَوَّلَ اللَّیْلِ فَیَشْرَبُہٗ إِذَا أَصْبَحَ یَوْمَہٗ ذٰلِکَ، وَاللَّیْلَۃَ الَّتِيْ تَجِيْئُ، وَالْغَدَ وَاللَّیْلَۃَ الْأُخْرٰی، وَالْغَدَ إِلَی الْعَصْرِ۔فَإِنْ بَقِيَ شَيْئٌ سَقَاہُ الْخَادِمَ، أَوْ أَمَرَ بِہٖ فَصُبَّ۔صحیح[3] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کے پہلے حصے میں نبیذ شروع کی جاتی تو اس دن صبح ہوتے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پی لیتے تھے اور اگلی آنے والی رات اور صبح اور دوسری رات اور اس کے بعد صبح سے لے کر عصر تک(تین دن پیتے تھے)اگر اس سے کچھ چیز باقی رہ جاتی
Flag Counter