Maktaba Wahhabi

479 - 548
رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَقُلْتُ:إِنَّ أُمِّيْ تَقْرَئُکَ السَّلَامُ، وَتَقُوْلُ:إِنَّ ھٰذَا لَکَ مِنَّا قَلِیْلٌ، فَقَالَ:(( ضَعْہُ))ثُمَّ قَالَ:(( اذْھَبْ فَادْعُ لِيْ فُلَانًا وَفُلَانًا، وَمَنْ لَّقِیْتَ))وَسَمّٰی رِجَالًا، قَالَ فَدَعَوْتُ مَنْ سَمّٰی وَمَنْ لَّقِیْتُ۔قَالَ:قُلْتُ لِأَنَسٍ:عَدَدَ کَمْ کَانُوْا؟ قَالَ:زُھَائَ ثلَاَثِمِائَۃٍ، وَقَالَ لِيْ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:یَاأَنَسُ!((ھَاتِ التَّوْرَ))قَالَ:فَدَخَلُوْا حَتَّی امْتَـلَأَتِ الصُّفَّۃُ وَالْحُجْرَۃُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( لِیَتَحَلَّقُ عَشَرَۃٌ عَشَرَۃٌ، وَلْیَأْکُلْ کُلُّ إِنْسَانٍ مِمَّا یَلِیْہِ))قَالَ:فَأَکَلُوْا حَتّٰی شَبِعُوْا، قَالَ:فَخَرَجَتْ طَائِفَۃٌ وَدَخَلَتْ طَائِفَۃٌ، حَتّٰی أَکَلُوْا کُلُّھُمْ، فَقَالَ:(( یَاأَنَسُ! ارْفَعْ))قَالَ:فَرَفَعْتُ فَمَا أَدْرِيْ حِیْنَ وَضَعْتُ کَانَ أَکْثَرَ، أَمْ حِیْنَ رَفَعْتُ۔صحیح سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی تو اپنے گھر والوں کے پاس تشریف لے گئے میری ماں ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ایک حلوہ تیار کرکے برتن میں رکھا اور کہا: اے انس رضی اللہ عنہ!اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤ اور کہو کہ یہ میری ماں نے آپ کے لیے بھیجا ہے اور آپ کو سلام کہتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ ہماری طرف سے تھوڑا سا(تحفہ)ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رکھو، پھر کہا: فلاں اور فلاں اور جسے بھی پاؤ بلا لاؤ۔آپ نے کئی لوگوں کے نام لیے۔میں انھیں اور جو بھی(راستے میں ملا)بلا لایا۔(جعد بن عثمان تابعی نے)کہا: میں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کتنے آدمی تھے؟ انہوں نے فرمایا: تین سو کے قریب تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس رضی اللہ عنہ!برتن لے آؤ۔ لوگ جب جمع ہوئے تو صفہ اور حجرہ(دونوں مقام)بھر گئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس دس کی ٹولیاں بنالو اور ہر آدمی اپنے سامنے سے کھائے۔ سب نے کھایا حتیٰ کہ سیراب ہوگئے۔ایک گروہ(کھاکر)باہر ہوجاتا تو دوسرا گروہ آجاتا تھا۔سب نے کھانا کھالیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس رضی اللہ عنہ(ڈھکن)اٹھاؤ۔میں نے اٹھایا۔مجھے یہ پتا نہیں کہ میں جتنا لایا تھا اس وقت زیادہ تھا یا اب زیادہ تھا(کم بالکل نہیں ہوا تھا)۔ (۱۰۴۶)عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَعْتَقَ صَفِیَّۃَ وَ جَعَلَ عِتْقَھَا صَدَاقَھَا وَ أَوْلَمَ عَلَیْھَا بِحَیْسٍ۔صحیح[1]
Flag Counter