Maktaba Wahhabi

80 - 548
قراء توں)پر پڑھیں اور آپ کو ہر درخواست کی وجہ سے ایک ایک سوال کی اجازت ہے(آپ تین سوال کرسکتے ہیں) پس میں نے کہا: اے اللہ!میری امت کو بخش دے، اے اللہ! میری امت کو بخش دے اور تیسرے سوال کو میں نے اس دن کے لیے مؤخر کردیا ہے جب سب لوگ حتیٰ کہ ابراہیم علیہ السلام(بھی)میرے پاس آکر(شفاعت کے)طلب گار ہوں گے۔ (۸۳)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ:وَقَرَأَ عَلَیْہِ أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ أُمَّ الْقُرْآنِ فَقَالَ : ((وَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِیَدِہٖ مَا أُنْزِلَ فِی التَّوْرَاۃِ وَلَا فِی الْإِنْجِیْلِ وَلَا فِی الزَّبُوْرِ وَلَا فِی الْفُرْقَانِ مِثْلُھَا، وَإِنَّہَا السَّبْعُ الْمَثَانِيْ وَالْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ الَّذِيْ أُعْطِیْتُ))۔[1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۂ فاتحہ سنائی تو آپ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ایسی سورت نہ تورات میں اتری ہے، نہ انجیل میں، نہ زبور میں اور نہ حق وباطل کے درمیان فرق کرنے والی کتاب(قرآن)میں اور یہی سات بار بار دہرائی جانے والی آیات ہیں اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔ (۸۴)عَنْ أَبِيْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُعَلّٰی رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کُنْتُ أُصَلِّيْ فَدَعَانِي النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَلَمْ أُجِبْہُ، قُلْتُ:یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!إِنِّيْ کُنْتُ أُصَلِّيْ، فَقَالَ:(( أَلَمْ یَقُلِ اللّٰہُ ﴿اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ إِذَا دَعَاکُمْ ﴾ ثُمَّ قَالَ:(( أَلَا أُعَلِّمُکَ أَعْظَمَ سُوْرَۃٍ فِی الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ))فَأَخَذَ بِیَدِيْ فَلَمَّا أَرَدْنَا أَنْ نَّخْرُجَ قُلْتُ:یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!إِنَّکَ قُلْتَ:أَلَا أُعَلِّمُکَ أَعْظَمَ سُوْرَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ۔قَالَ:﴿الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴾ ھِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِيْ وَالْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ الَّذِيْ أُوْتِیْتُہٗ۔صحیح[2] سیدنا ابوسعید بن المعلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا میں نے جواب نہ دیا۔(نماز کے بعد)میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نماز پڑھ رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اللہ نے(یہ)نہیں کہا: ﴿اِسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاکُمْ ﴾(سورۃ الانفال:۲۴)
Flag Counter