Maktaba Wahhabi

100 - 360
انہوں نے جواب دیا: میں نے کہا: ’’ اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أُہِلُّ بِمَا أَہَلَّ بِہٖ رَسُوْلُکَ۔‘‘ ’’اے اللہ! بے شک میں اسی چیز کے لیے تلبیہ پکارتا ہوں، جس کے لیے آپ کے رسول ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نے تلبیہ پکارا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ فَإِنَّ مَعِيْ الْہَدْيَ فَلَا تَحِلّ۔‘‘ [1] ’’پس بے شک میرے ساتھ قربانی ہے، سو تم بھی احرام نہ کھولنا۔‘‘ صحیح بخاری کی روایت میں ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ فَأَہْدِ وَامْکُثْ حَرَامًا کَمَا أَنْتَ۔‘‘ [2] ’’قربانی کرنا اور (اب) جیسے تم احرام میں ہو، اسی طرح رہو۔‘‘ ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور (تب) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بطحاء میں پڑاؤ ڈال رکھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ’’أَحَجَجْتَ؟‘‘ ’’کیا تم نے حج [کا ارادہ] کیا ہے؟ ‘‘ میں نے عرض کیا : ’’ جی ہاں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے استفسار فرمایا:
Flag Counter