Maktaba Wahhabi

188 - 360
أَنْتَ الْأَعَزُّ الْأَکْرَمُ] پڑھنا ثابت ہے۔[1] ۷: دورانِ طواف گفتگو کی اجازت: حج اور عمرے کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے، کہ دورانِ طواف خیر کی کچھ بات کہنے سننے کی اجازت ہے۔ اس بارے میں توفیق الٰہی سے ذیل میں تین حدیثیں پیش کی جارہی ہیں: ا: حضرات ائمہ ترمذی، دارمی، ابن خزیمہ، ابن حبان، حاکم اور ابن الجارود نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اَلطَّوَافُ بِالْبَیْتِ صَلَاۃٌ، وَلٰکِنَّ اللّٰہَ أَحَلَّ لَکُمْ فِیْہِ النُّطْقَ۔ فَمَنْ نَطَقَ فَلَا یَنْطِقُ اِلَّا بِخَیْرٍ۔‘‘[2] ’’بیت (اللہ) کا طواف نماز ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اس میں
Flag Counter