Maktaba Wahhabi

140 - 360
ب: امام مسلم نے زید بن جبیرسے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے مجھ سے بیان کیا: ’’ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: آدمی کن جانوروں کو حالتِ احرام میں قتل کر سکتا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ(محترمہ) نے مجھ سے حدیث بیان کی: ’’ أَنَّہُ یَأْمُرُ بِقَتْلِ الْکَلْبِ الْعُقُْورِ وَالْفَأْرَۃِ ، وَالْعَقْرَبِ، وَالْحُدَیَّا ، وَالْغُرَابِ ، وَالْحَیَّۃِ۔‘‘ ’’بے شک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں باؤلے کتے، چوہیا، بچھو ، چیل ، کوے اور سانپ کو مارنے کا حکم دیتے تھے۔‘‘ ’’ وَقَالَ: ’’ وَفِي الصَّلَاۃِ أَیْضًا۔‘‘ [1] ’’ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اور نماز میں بھی(انہیں قتل کیا جائے)۔‘‘ دونوں حدیثوں کے حوالے سے آٹھ باتیں: ۱: پہلی حدیث میں محرم کو پانچ قسم کے موذی جانور کو قتل کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور دوسری میں چھ قسم کے موذی جانور مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بعض احادیث میں [أَرْبَع] [2] [چار]اور بعض میں [سِتٌّ] [3] [چھ]کا لفظ بھی ہے، لیکن ان الفاظ کا مقصود یہ نہیں، کہ ان کے سوا کسی اور جانور کے متعلق یہ حکم نہیں، بلکہ مراد یہ ہے ، کہ ان
Flag Counter