Maktaba Wahhabi

143 - 360
’’إِنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِقَتْلِ … الحدیث ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قتل کرنے کا حکم دیتے تھے … الحدیث‘‘ حافظ ابن حجر حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں، کہ محرم کے لیے کسی (بھی)چیز کو قتل کرنے کی ممانعت تھی، اور یہ حکم اس عمومی ممانعت کے بعد آیا ہے۔ اس لیے یہ نہ تو وجوب پر دلالت کرتا ہے اور نہ ہی استحباب پر۔ [1] حافظ رحمہ اللہ کی تائید پہلی حدیث سے ہوتی ہے، جس کے الفاظ ہیں: ’’ خَمْسٌ لَا جُنَاحَ عَلیٰ مَنْ قَتَلَہُنَّ… الحدیث ’’پانچ (جانوروں) کو قتل کرنے والے پر کوئی گناہ نہیں۔…الحدیث ۔‘‘ بعض روایات میں ہے: ’’ خَمْسٌمِنَ الدَّوَابِّ لَیْسَ عَلَی المُحْرِمِ فِي قَتْلِہِنَّ جُنَاحٌ۔‘‘ [2] ’’پانچ جانوروں کے مارنے پر محرم پر کوئی گناہ نہیں۔‘‘ ایک اور روایت میں ہے: ’’ خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَا حَرَجَ عَلیٰ مَنْ قَتَلَہُنَّ۔‘‘ [3] ’’پانچ جانوروں کے قتل کرنے والے پر کوئی حرج نہیں۔‘‘ ایک اور روایت میں ہے:
Flag Counter