Maktaba Wahhabi

147 - 360
۱: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ: ’’بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے ارادے سے نکلے، تو وہ (صحابہ بھی) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جماعت کو ، جس میں ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، یہ فرما کر (راستے سے) بھیج دیا: ’’ تم لوگ سمندر کے کنارے کنارے ہو کر جاؤ ، پھر ہم سے مل جانا۔‘‘ انہوں نے ساحلِ سمندر والا راستہ اختیار کیا۔ یہاں آنے پر ابو قتادہ کے سوا سب نے احرام باندھ لیے۔ جب یہ لوگ جارہے تھے ، تو انہوں نے گورخر دیکھے۔ ابو قتادہ نے ان پر حملہ کیا اور ایک مادہ کا شکار کر لیا۔ انہوں نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا اور اس کے گوشت سے کھایا۔ پھر(آپس میں) کہنے لگے: ’’ کیا ہم احرام میں شکار کا گوشت کھا رہے ہیں؟‘‘ چنانچہ جو گوشت بچا تھا، وہ انہوں نے ساتھ لے لیا۔ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بے شک ہم تو احرام باندھ چکے تھے اور ابو قتادہ نے احرام نہیں باندھا تھا۔ ہم نے گورخر دیکھے ، تو ابو قتادہ نے ان پر حملہ کر دیا اور ان میں سے ایک مادہ کا شکار کر لیا۔ پھر ہم نے پڑاؤ ڈالا اور اس کے گوشت سے کھایا، پھر ہم نے کہا: ’’ کیا ہم احرام میں شکار کا گوشت کھا رہے ہیں؟ ‘‘ اس کا جو گوشت باقی بچا، وہ ہم اپنے ہمراہ لے آئے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ’’ مِنْکُمْ أَحَدٌ أَمَرَہُ أَنْ یَحْمِلَ عَلَیْہَا أَوْ أَشَارَ إِلَیْہَا؟‘‘ ’’تم میں سے کسی نے اسے اس پر حملہ کرنے کا حکم دیا یا اس (شکار) کی
Flag Counter