Maktaba Wahhabi

177 - 360
دو یمانی رکنوں سے مراد حجرِ اسود اور رکنِ یمانی ہیں۔[1] ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’مَا تَرَکْتُ اِسْتِلَامَ ہٰذَیْنِ الرُّکْنَیْنِ فِيْ شِدَّۃٍ وَ لَا رَخَائٍ مُنْذُ رَأَیْتُ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَسْتَلِمُہُمَا۔‘‘[2] ’’جب سے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں رکنوں[3] کو چھوتے ہوئے دیکھا ہے، میں نے سختی اور نرمی میں ان کا چھونا نہیں چھوڑا۔‘‘ ج: امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ وہ بیان کرتے ہیں: ’’لَمْ أَرَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَسْتَلِمُ غَیْرَ الرُّکْنَیْنِ الْیَمَانِیَّیْنِ۔‘‘[4] ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو یمانی رکنوں کے سوا کسی اور حصے کو چھوتے نہیں دیکھا۔‘‘ د: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:
Flag Counter