Maktaba Wahhabi

313 - 360
سات سات اشخاص کی طرف سے ذبح کیا۔‘‘[1] دونوں حدیثوں کے حوالے سے دو باتیں: ا: پہلی حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے لیے اونٹ بھیجا اور دوسری حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کہ حضرات صحابہ نے حجۃ الوداع میں گائے کی قربانی دی۔ امام ابن ماجہ نے پہلی حدیث پر درج ذیل عنوان لکھا ہے: [بَابُ الْہَدْيِ مِنَ الْاِنَاتِ وَالذُّکُوْرِ] [2] [مادہ اور نر سے حج کی قربانی کے متعلق باب] اسی حدیث پر امام ابن خزیمہ کا تحریر کردہ عنوان یہ ہے: [بَابُ إِبَاحَۃِ الْہَدْيِ مِنَ الذُّکْرَانِ وَالْإِنَاثِ جَمِیْعًا] [3] [نر اور مادہ سب سے حج کی قربانی کے جواز کے متعلق باب] ب: علامہ ابن قدامہ لکھتے ہیں: ’’ہدی میں نر اور مادہ دونوں برابر ہیں۔ نر اونٹ کی اجازت دینے والوں میں ابن مسیب، عمر بن عبد العزیز، مالک، عطاء اور شافعی ہیں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے: ’’میں نے کسی کو نر (اونٹ) کی قربانی دیتے ہوئے نہیں دیکھا[4] اور مجھے مادہ (اونٹنی) کی قربانی دینا زیادہ پسند ہے۔‘‘ لیکن پہلا قول زیادہ درست ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter