Maktaba Wahhabi

358 - 360
بیت اللہ کا طواف نہ کرے۔[1] اسی لیے اگر ایسی خاتون نے طوافِ افاضہ نہ کیا ہو، تو وہ مکہ مکرمہ ہی میں رکے۔ پاک ہونے پر طوافِ افاضہ کرکے اپنے سفر پر روانہ ہو۔[2] اگر ایسی خاتون کا مکہ مکرمہ میں ٹھہرنا ممکن نہ ہو، تو وہ کیا کرے؟ شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور ان کے شاگرد رشید امام ابن قیم نے اس سوال کا تفصیلی جواب دیا ہے۔ اس بارے میں امام ابن قیم کی گفتگو کا خلاصہ توفیقِ الٰہی سے ذیل میں پیش کیا جارہا ہے: امام ابن قیم لکھتے ہیں: ایسی خاتون کے پیش آمدہ مسئلہ کے حل کی درج ذیل آٹھ شکلیں تصور کی جاسکتی ہیں: ۱: وہ پاک ہونے تک مکہ مکرمہ ہی میں ٹھہرے۔ تبصرہ: جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے، کہ اپنے حالات کی وجہ سے ایسا کرنا اس کے لیے محال ہے۔ ۲: طوافِ افاضہ اس سے ساقط ہوجائے۔ وہ اس کے کیے بغیر سفر کرجائے اور اس کا حج درست سمجھا جائے۔
Flag Counter