Maktaba Wahhabi

46 - 360
۱: امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’ أَیُّہَا النَّاسُ! قَدْ فَرَضَ اللّٰہُ عَلَیْکُمُ الْحَجَّ فَحُجُّوْا۔‘‘ ’’اے لوگو!بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے ، پس تم حج کرو۔‘‘ ایک شخص نے عرض کیا: ’’أَکُلَّ عَامٍ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟‘‘ ’’ یا رسول اللہ! کیا ہر سال؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ، یہاں تک کہ اس نے تین مرتبہ کہا(یہی سوال دہرایا۔) اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ لَوْ قُلْتُ: ’’نَعْم۔‘‘ لَوَجَبَتْ ، وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ۔‘‘ [1] ’’اگر میں ’’ ہاں ‘‘کہہ دیتا ، تو ( ہرسال) واجب ہو جاتا اور تم (ہر سال ادا کرنے کی ) طاقت نہ رکھتے۔‘‘ ۲: حضراتِ ائمہ احمد، ابوداؤد اور نسائی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے: ’’بے شک اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کرتے ہوئے عرض کیا: ’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! الْحَجُّ فِيْ کُلِّ سَنَۃٍ أَوْ مَرَّۃً وَاحِدَۃً؟‘‘ ’’یا رسول اللہ! حج ہر سال کرنا ہے یا (زندگی میں) ایک مرتبہ؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter