Maktaba Wahhabi

57 - 360
میں نے جواب دیا: ’’ وہ تو میری اور تمہاری غذا ہے۔‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے لیے اس کے اشتیاق پر ہنسے (خوش ہوئے)۔‘‘ ’’اور بے شک اس نے مجھے حکم دیا ہے ، کہ آپ سے دریافت کروں، کہ آپ کے ہمراہ حج کرنے کے برابر کیا ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری طرف سے اسے [السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہنا] اوراسے خبر دینا، کہ ’’بے شک رمضان کا عمرہ میرے ساتھ کیے ہوئے حج کے برابر ہے۔‘‘ [1] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی حدیث میں حج و عمرہ اور دوسری حدیث میں حج کو فی سبیل اللہ میں شامل فرماتے ہوئے[ وقف فی سبیل اللہ ] اونٹ پر حج و عمرہ کے سفر کرنے کو درست قرار دیا۔ امام ابن خزیمہ نے پہلی حدیث پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ الرُّخْصَۃِ فِيْ الْعُمْرَۃِ عَلَی الدَّوَابِ الْمُحْبَسَۃِ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ] [2] [ راہِ للہ میں وقف شدہ جانوروں پر عمرے کی اجازت کے متعلق باب] ****
Flag Counter