Maktaba Wahhabi

59 - 360
[تم پر کوئی گناہ نہیں ، کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔] حج کے موسموں میں۔‘‘ انہوں [1]نے کہا: مجھ سے عبید بن عمر نے بیان کیا: ’’ بے شک وہ [ ابن عباس رضی اللہ عنہما ] اسے [مواسم الحج] [2]مصحف میں پڑھتے تھے۔‘‘ ب: امام ابوداؤد اورامام ابن خزیمہ نے ابو امامہ تیمی سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ’’ ہم لوگ اس راہ (سفر حج) میں سواری کرائے پر دیتے ہیں اور میری قوم کے لوگوں کا خیال ہے ، کہ میرا کوئی حج نہیں۔‘‘ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’کیا تم بیت (اللہ) کا طواف نہیں کرتے؟ کیا تم صفا و مرہ کے درمیان سعی نہیں کرتے؟ کیا تم …… ؟ کیا تم ……؟ بے شک ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر وہی سوال کیا، جو تم نے مجھ سے پوچھا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تب پتا نہیں تھا ، کہ کیا جواب دیں، یہاں تک کہ (یہ) آیت نازل ہوئی: {لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ} [اپنے رب کا فضل تلاش کرنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (سوال کرنے والے کو) بلایا اور اس پر اس [آیت] کی تلاوت کی اور فرمایا:
Flag Counter