Maktaba Wahhabi

94 - 360
’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا یَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّیَابِ؟‘‘ [یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! محرم کون سے کپڑے پہنے؟‘‘] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ لَا یَلْبَسُ الْقُمُصَ ، وَلَا الْعَمَائِمَ ، وَلَا التَزَاوِیْلَاتِ، وَلَا الْبُرَا نَسَ ، وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَحَدٌ لَا یَجِدُ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسْ خُفَّیْنِ ، وَلْیَقْطَعْہُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَینِ… الحدیث۔ [1] نہ قمیصیں پہنے، نہ عمامے باندھے، نہ شلواریں پہنے ، نہ بارانی کوٹ زیب تن کرے اور نہ موزے، البتہ اگراس کو جوتی میسر نہ آئے ، تو موزے پہن لے اور انہیں ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے… الحدیث۔‘‘ ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’ مَنْ لَمْ یَجِدِ النَّعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسِ الْخُفَّیْنِ ، وَمَنْ لَمْ یَجِدْ إِزَارًا فَلْیَلْبَسْ سَرَاوِیْلَ، لِلْمُحْرِمِ۔‘‘ [2] ’’جس محرم کے پاس جوتے نہ ہوں، وہ موزے پہن لے اور جس کے پاس تہبند نہ ہو ، وہ شلوار پہن لے۔‘‘
Flag Counter