Maktaba Wahhabi

195 - 256
دے دیے اللہ نے جب آپ کو لوح و قلم اب دکھا دو میرے حق میں بھی تو اعجازِ رقم (تاج عرفانی) آپ نے مطالعہ فرمایا کہ کس طرح تاج عرفانی نے ’’مختارِ کُل‘‘ کے روایتی مضمون کے تحت آپ کو صاحب لوح و قلم بنادیا ہے اور امانت لکھنوی نے روزِ ازل سے اللہ کے گھر کا مالک ٹھہرا دیا ہے، حالانکہ قرآنِ عزیز واضح طورپر Ē وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ Ě کی زبانِ وحی ترجمان سے اعلان کروا رہا ہے: ’’اے نبی ! کہہ دیجیے کہ میں تو اپنے نفع و نقصان کا بھی مالک نہیں ہوں۔‘‘[1] اسی طرح تاج عرفانی نے ’’حال و استقبال و ماضی‘‘کا علم غیب بھی آپ سے منسوب کردیا ہے جبکہ قرآن حکیم میں بزبانِ وحی واضح فرمایا گیا ہے: ’’میں تو یہ بھی نہیں جانتا کہ خود میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے اورنہ یہ کہ تمھارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا۔‘‘[2] آئیے ذرا تفصیل سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تکوینی اختیارات اور علم غیب کا جائز لیں!
Flag Counter