Maktaba Wahhabi

209 - 256
ہے ذاتِ نبی باعثِ تخلیقِ دو عالم مضموں یہ کہے دیتا ہے لولاک لما کا (عزیز یار جنگ) ہوئے افلاک پیدا نام جب آیا محمد کا طلسمِ عالمِ امکاں تھا یا رب قفل ابجد کا (نظم طباطبائی) وہ جس کو فاتحِ ابوابِ اسرارِ قِدَمْ لکھیے بِنائے عرش و کرسی باعثِ لوح و قلم لکھیے (حفیظ جالندھری) گر ارض و سما کی محفل میں لولاک لما کا شور نہ ہو یہ رنگ نہ ہو گلزاروں میں یہ نور نہ ہو سیّاروں میں (ظفر علی خاں) اے بادشاہِ سلطنتِ غیب و شہود تو ہے سببِ غلغلہء بود و نبود (بیان میرٹھی) یا رب مجھے دیدار ہو اس ماہ لقا کا مصداق جو ہے جملۂ لَوْلَاکَ لَمَا کا (ضمیر الحق قیس)
Flag Counter