Maktaba Wahhabi

247 - 256
جذبۂ عشقِ حقیقت سے دمکتی ہوئی رات سیرتِ پاکِ محمد سے مہکتی ہوئی رات عرش سے فرش پہ عظمت کے برستے ہوئے پھول شبِ اسریٰ میں نثارِ قدمِ پاکِ رسول ہے دوعالم میں لقب رحمتِ داور اس کا بٹ گیا خلقِ دوعالم میں نچھاور اس کا ما عرفناک ہے تعبیرِ کمالِ عرفاں قُربِ محبوب کی خلوت میں تکلف کی زباں برق رو بن گئی معراج میں عقلِ کونین اس کے قدموں سے تھی وابستہ بشکلِ نعلین سوئے افلاک بڑھا سم کو جھٹک کر جو براق چونک اٹھا خواب سے انساں کا شعورِ آفاق کھل گئیں پوری طرح عقلِ بشر کی آنکھیں نئی دنیا میں تھیں اب اہلِ نظر کی آنکھیں ذہنِ انساں کو نئی قوّتِ پرواز ملی اہلِ دل کو طلبِ جلوہ گہِ راز ملی جو حقائق تھے کئی لاکھ برس سے مخفی چند صدیوں میں بنے علم کی آیاتِ جلی
Flag Counter