Maktaba Wahhabi

253 - 256
جہان بھر میں نفاذِ نظامِ حق کے لیے قبول دار و رسن ہو تو نعت ہوتی ہے ہر ایک شعر گرے برق بن کے باطل پر نظامِ ضربِ کہن ہو تو نعت ہوتی ہے خدا کی رہ میں بہے خوں کی آبیاری سے جہاں میں سرو و سَمن ہو تو نعت ہوتی ہے سنو اے نعت نگارو! کہ صدق گوئی سے جگر ہلانے کا فن ہو تو نعت ہوتی ہے یہ شعر و فکر و تخیل کا قافلہ جعفرؔ عمل کی دُھن میں مگن ہو تو نعت ہوتی ہے
Flag Counter