Maktaba Wahhabi

54 - 256
جب اس کے سامنے رکھی یہ ابراہیم نے حجت کہ میرا پالنے والا تو ہے وہ صاحبِ قدرت کہ جس کے ہاتھ میں ہے زندگی اور موت ہر شے کی کہا اس نے کہ مرگ و زیست پر قدرت ہے مجھ کو بھی یہ فرمایا پھر ابراہیم نے اس مردِ فاسق سے کہ میرا رب تو سورج کو عیاں کرتا ہے مشرق سے اگر قدرت ہے تو مغرب سے تو کردے اسے ظاہر یہ سننا تھا کہ بس مبہوت ہو کر رہ گیا کافر مگر وہ قبولِ حق سے منحرف ہی رہا اور اُس نے بادشاہ کی توہین اور باپ دادا کے دین کی مخالفت میں ابراہیم علیہ السلام کو دہکتی آگ میں جلا دینا چاہالیکن ابراہیم علیہ السلام کو ایسا زبردست سہارا حاصل تھا جو تمام نصرتوں کا ناصر ہے اور وہ تھا اللہ واحد کا سہارا جس نے اپنے جلیل القدر پیغمبر اور عظیم المرتبت ہادی کو بے یارو مددگار نہ رہنے دیا اور دشمنوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ [1]
Flag Counter