Maktaba Wahhabi

87 - 256
اور مقام ، ’’مقام محمود‘‘ ہے۔ یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذاتی اسمائے گرامی ہیں مگر آپ کے صفاتی نام بھی بہت سے ہیں جن میں سے قرآن مجید میں مذکور چند ایک حسب ذیل ہیں: ( الشـاہـد ’’گواہی دینے والا‘‘ (البشیـر ’’خوش خبری دینے والا‘‘ (النذیر المبین ’’کھلے بندوں خبردار کرنے والا‘‘ (الداعي إلی اللّٰہ ’’اللہ کی طرف دعوت دینے والا‘‘ (السراج المنیـر ’’روشن چراغ‘‘ (المذکـر ’’یاد دہانی کرانے والا، ناصح‘‘ (الرحمـۃ ’’اللہ کی رحمت‘‘ (الہادي ’’رہنمائی کرنے والا‘‘ (الشھیـد ’’(انبیاء و امم کا) سب سے بڑا گواہ‘‘ (الأمـیـن ’’نہایت امانت دار‘‘ (رؤف ’’نرمی کرنے والا‘‘ (رحیم ’’مہربان‘‘ (المـزمــل ’’چادر اوڑھنے والا‘‘ (المـدثــر ’’کملی اوڑھنے والا‘‘ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حق پرست انسانوں کے لیے ’’مبشرو بشیر‘‘، فتنہ جُو مفسدوں کافروں اور مشرکوں کے لیے ’’منذر و نذیر‘‘، روز قیامت صادق و کاذب پر ’’شاہد، شہید، چشمِحق بین‘‘ اور گوش ہوش و نِیوشِیدہ کے لیے ’’ناصح‘‘، راہِ حق سے بھٹکے ہوؤں کے لیے سرچشمہ ہدایت اور اللہ سے بھاگے ہوؤں کواللہ کی طرف بلانے والے ہیں۔
Flag Counter