Maktaba Wahhabi

103 - 548
اتریں گے حتیٰ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آجائیں۔تو وہ(اپنی سواریوں سے)اتر پڑے ہم دوپہر کے شروع میں ان لوگوں کے پاس پہنچے اور وہ پیاس کی شدت سے ہلاک ہونے کے قریب پہنچ چکے تھے۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے(وہ)برتن منگوایا۔پس میں وہ لے آیا۔آپ نے اسے اپنی بغل میں پکڑ کر ان لوگوں کے لیے(ان کے برتنوں میں)انڈیلنا شروع کردیا۔انھوں نے خوب سیر ہو کر پانی پیا اور اپنے سارے برتن اس سے بھر لیے حتیٰ کہ آپ فرما رہے تھے:ہے کوئی دوبارہ پینے والا؟ مجھے یہ خیال ہوا کہ یہ(برتن)اسی طرح(بھرا ہوا)ہے جیسا کہ پہلے تھا اور اس دن بہتر(۷۲)آدمی تھے۔ (۱۱۹)عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:سَرٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ سَفَرٍ ھُوَ وَأَصْحَابُہٗ، قَالَ:فَأَصَابَھُمْ عَطَشٌ شَدِیْدٌ، فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم رَجُلَیْنِ مِنْ أَصْحَابِہٖ ـ أَحْسِبُہٗ قَالَ:عَلِیًّا وَالزُّبَیْرَ أَوْغَیْرَھُمَا ـ فَقَالَ:(( إِنَّکُمَا سَتَجِدَانِ امْرَأَۃً بِمَکَانِ کَذَا وَکَذَا، مَعَھَا بَعِیْرٌ عَلَیْہِ مَزَادَتَانِ، فَأْتِیَانِيْ بِہَا))۔قَالَ:فَأْتِیَا الْمَرْأَۃَ فَوَجَدَاھَا قَدْ رَکِبَتْ بَیْنَ مَزَادَتَیْنِ عَلَی الْبَعِیْرِ۔فَقَالَا لَھَا: أَجِیْبِيْ رَسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَقَالَتْ:وَمَنْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ؟ ھٰذَا الصَّابِئُ۔قَالاَ:ھُوَ الَّذِيْ تَعْنِیْنَ؛ وَھُوَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حَقًّا۔فَجَائَ ا بِہَا فَاَمَرَ النَّبِيُّ ا فَجَعَلَ فِيْ إِنَائٍ مِنْ مَزَادَتَیْھَا، ثُمَّ قَالَ فِیْہِ مَاشَائَ اللّٰہُ أَنْ یَّقُوْلَ، ثُمَّ اَعَادَ الْمَائَ فی الْمَزَادَتَیْنِ ، ثُمَّ أَمَرَ بِعَزْلَائِ الْمَزَادَتَیْنِ فَفُتِحَتْ، ثُمَّ أَمَرَ النَّاسَ فَمَلَؤُوْا آنِیَتَھُمْ وَأَسْقِیَتَھُمْ، فَلَمْ یَدَعُوْا یَوْمَئِذٍ إِنَائً وَلاَ سِقَائً إِلاَّ مَلَؤہُ۔قَالَ عِمْرَانُ: حَتّٰی کَانَ خُیِّلَ إِلَيَّ أَنَّہَا لَمْ تَزْدَدْ إِلَّا امْتِلاَئً۔قَالَ:فَأَمَرَ النَّبِيُّ ا بِثَوْبِہَا فَبُسِطَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَہٗ فَجَاؤُوْا مِنْ زَادِھِمْ حَتّٰی مَلَأَ لَھَا ثَوْبَہَا، ثُمَّ قَالَ لَھَا:(( اذْھَبِيْ فَإِنَّا لَمْ نَأْخُذْ مِنْ مَائِکِ؛ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ سَقَانَا))فَجَائَ تْ أَھْلَھَا فَأَخْبَرَتْھُمْ؛ فَقَالَتْ: جِئْتُکُمْ مِنْ عِنْدِ أَسْحَرِ النَّاسِ، أَوْ إِنَّہٗ لَرَسُوْلُ اللّٰہِ حَقًّا۔قَالَ:فَجَائَ أَھْلُ ذٰلِکَ الْحِوَائِ حَتّٰی اَسْلَمُوْا کُلُّھُمْ۔صحیح[1] سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ جارہے تھے کہ انھیں شدید پیاس لگ گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں سے دو آدمی بھیجے۔(راوی کہتا ہے)میرا خیال ہے کہ علی اور زبیر رضی اللہ عنہا تھے یا کوئی دوسرے دو تھے۔آپ نے ان سے فرمایا: تم ایک عورت کو 7
Flag Counter