Maktaba Wahhabi

110 - 263
میں دروانِ تصنیف مصنف سے انتہائی فکری قرب کی بناء پر شرح صدر کے ساتھ ببانگ دہل یہ عرض کرنے کی جسارت کرتا ہوں کہ اس کتاب کی تصنیف اور ترتیب وتسوید کے دوران مصنف کا اندازِ فکر سو فیصد معروضی رہا ہے۔بہت سے مسائل پر عمیق کیا ہے‘کئی مسائل ایسے بھی ہیں جن میں حق پر آگہی کے بعد انہوں نے اپنی سابقہ رائے کو تبدیل کیا ہے اور در حقیقت ہر دور میں علماء حق کا شعار بھی یہی رہا ہے کہ نفسانیت اور انانیت کو قبول حق کی راہ میں انہوں نے کبھی حائل نہیں ہونے دیا۔[1] اس عظیم علمی تحقیق کے حوالے سے ان شاء اللہ! اُن کا نام تا ابد زندہ وتابندہ رہے گا۔ کسی نے کیاخوب کہا ہے: یلوح الخط في القرطاس دهراً وكاتبه رميم في التراب مصنفین کے حالاتِ زندگی اور کتب کے تعارف کے بعد ان شاء اللہ مباحث توحید کا آغاز کیا جائے گا اور ان شاء اللہ دونوں کتب سے تفصیل کے ساتھ مباحثِ توحید کو احسن طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور حد الامکان قارئین کے لیے آسانی پیدا کی جائے گی۔ان شاء اللہ
Flag Counter