Maktaba Wahhabi

169 - 263
وہ ابحاث جو صرف تفسیر تبيان الفرقان میں مذکور ہیں: 1۔اللہ تعالیٰ کا بوڑھے مرد اور بانجھ عورت سے بچہ کو پیدا فرما دینے کا زیادہ تعجب خیز امر نہ ہونااز سعيدی رحمہ اللہ: ’’قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْقَانِطِينَ‘‘ فرشتوں نے کہا:ہم نے آپ کو برحق بشارت دی ہے‘آپ اُن لوگوں میں سے نہ ہو جائیں جو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہوتے ہیں‘کیونکہ اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہیں کہ بغیر مرد اور عورت کے کسی بشر کو پیدا فرما دیں جیسے حضرت آدم علیہ السلام کو بغیر مرد اور عورت کے پیدا فرما دیا‘اور اس پر قادر ہیں کہ بغیر عورت کے کسی کو پیدا فرما دیں جیسے حضرت حواء کو عورت کے بغیر پیدا فرما دیا‘ اور اس پر قادر ہیں کہ وہ مرد کے بغیر پیدا فرما دیں جیسے حضرت عیسٰی علیہ السلام کو مرد کے بغیر پیدا فرما دیا‘تو اُن سے یہ کیسے مستبعد ہو گا کہ وہ ایک بوڑھے مرد اور بوڑھی بانجھ عورت سے بیٹے کو پیدا فرما دیں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اس سے مقصد اللہ تعالیٰ کی نعمت کی بڑائی کوبیان کرنا تھا اور اُن کی قدرت کا ذکر کرنا تھا اور انہوں نے کہا: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:’’ابراہیم نے کہا:اپنے رب کی رحمت سے وہی لوگ نا امید ہوتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں۔(الحجر:56) ’’قَالَ وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ‘‘ یہ استفہام انکاری ہے‘یعنی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے وہی لوگ نا امید ہوتے ہیں جو گمراہ ہوں‘جن کو اللہ تعالیٰ کے احکام کی معرفت نہ ہواور وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت کو نہ پہنچانتے ہوں اور ان کی کمال قدرت کو نہ جانتے ہوں‘جیسا کہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے کہا تھا:’’ يَا بَنِيَّ اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِن يُوسُفَ وَأَخِيهِ وَلَا تَيْأَسُوا مِن رَّوْحِ اللّٰهِ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِن رَّوْحِ اللّٰهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ[1](بیٹا(یوں کرو کہ ایک دفعہ پھر)جاؤ اور یوسف اور اس کے بھائی کو تلاش کرو اور خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ کہ خدا کی رحمت سے بےایمان لوگ ناامید ہوا کرتے ہیں) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مراد یہ تھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے نا امید نہیں ہیں‘اور میں نے جو کچھ کہا ہے وہ اس لیے کہا ہے کہ میرا موجودہ حال اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کے فیضان کے بہ ظاہر منافی ہے۔ 2۔زندہ سے مردہ اور مردہ سے زندہ نکالنا: ’’ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ‘‘[2]
Flag Counter