Maktaba Wahhabi

167 - 263
گے۔[1] توحيدالٰہی اور قدرت الٰہی پر دلائل ازمولانا سعیدی رحمہ اللہ: (الف)امام ابو اللیث السمر قندی سورۃ البقرۃ:164 کی تفسیر میں لکھتے ہیں: جن لوگوں کے لیے عقل اور تمیز ہے ان کے لیے اس آیت میں جن چیزوں کا ذکر فرمایا گیا ہے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے اوپر دلائل ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ آیت توحید کے اصول کی جامع ہے اور اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی توحید پر دلائل بیان کیے گئے ہیں‘کیونکہ مثلاً اگر دن اور رات کے ایک دوسرے کے بعد آنے کی تخلیق دو خداؤں نے کی ہوتی تو ان میں یکسانیت نہ ہوتی اور ان کا ایک نظام نہ ہوتا‘کبھی گرمیوں میں دن بڑے ہوتے اور کبھی چھوٹے ہوتے‘اور کبھی سردیوں میں راتیں بڑی ہوتیں اور کبھی چھوٹی ہوتیں‘لیکن جب دن رات کا تسلسل ہمیشہ نظمِ واحد پر قائم ہے تو اس میں یہ دلیل ہے کہ اس نظام کا خالق بھی واحد ہے۔[2] (ب)اللہ تعالیٰ کی توحید پر دلائل: علامہ مصطفٰی منصوری سورۂ آل عمران:190تا200 کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ’’ان فی خلق السماوات والارض‘‘ آسمانوں اور زمینوں کی ذات اور صفات ایسی عظیم ہیں جن میں عقول حیران ہو جاتی ہیں اور دن اور رات کے ایک دوسرے کے بعد آنے میں اور اُن کو مقدار کے اختلاف میں ضرور اللہ تعالیٰ کی توحید پر اور اس کے کمالِ علم پر بے شمار نشانیان ہیں۔ لفظِ’’الباب‘‘جمع قلت ہے اور اس کو لانے میں یہ اشارہ ہے کہ اگر چہ یہ نشانیاں فی نفسہا بہت زیادہ ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے غیب کے خزانے عام لوگوں سے مخفی ہیں اور اس غیب کا علم کم لوگوں کو ہی عطا ء فرمایا گیا ہے‘پس جو چیز بھی عالمِ وجود میں آتی ہے‘وہ اس کے بنانے والے پر بہت قوی دلالت کرتی ہے۔[3] (ج)اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر دلائل: ’’ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِنْ رَبِّكُمْ فَآمِنُوا خَيْرًا لَكُمْ‘‘جب اللہ تعالیٰ نے نبی کی نبوت کے دلائل استحکام سے بیان فرما دیئے اور وہ راستہ بتا دیا جس راستہ سے آپ کی نبوت کا علم حاصل ہوتا ہے تو اب اِن
Flag Counter