Maktaba Wahhabi

116 - 263
2۔ اللہ تعالیٰ کے وجود ‘اس کے صانع اور قادر ہونے پر دلیل از الوانی رحمہ اللہ: ’’قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَأَبْصَارَكُمْ وَخَتَمَ عَلَى قُلُوبِكُمْ مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللّٰهِ يَأْتِيكُمْ بِهِ انْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِفُونَ‘‘[1] (تو کہہ دیکھو تو اگر چھین لے اللہ تمہارے کان اور آنکھیں اور مہر کر دے تمہارے دلوں پر تو کون ایسا رب ہے اس کے سوا جو تم کو یہ چیزیں لا دیوے دیکھ ہم کیونکر طرح طرح سے بیان کرتے ہیں باتیں پھر بھی وہ کنارہ کرتے ہیں)سمع اور بصر سے یا ظاہری حواس مراد ہیں یا باطنی لیکن بقرینہ وَخَتَمَ عَلیٰ قُلُوْبِکُمْ راجح یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان سے باطنی سمع و بصر مراد ہے کیونکہ ختم علی القلوب سے سمجھنے کی استعداد سلب کرلینا مراد ہے۔ سرکشی اور عناد کی وجہ سے فہم کی استعداد سلب کرلی جاتی ہے اور اسی حالت کو مہر لگادینا کہا گیا ہے۔ جیسا کہ فرمایا خَتَمَ اللّٰهُ عَلیٰ قُلُوْبِهِمْ اور جو مان لیتے ہیں اس پر قائم ہوجاتے ہیں ان کے حق میں وَرَبَطْنَا عَلیٰ قُلُوْبِهِمْ ارشاد ہوتا ہے ثُمَّ هُمْ یَصْدِفُوْنَ میں ثُمَّ استبعادیہ ہے اور یَصْدِفُونَ ای یعرضون یعنی ہم آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ پھر بھی اعراض کرتے ہیں۔[2] اللہ تعالیٰ کے وجود ‘ اس کے صانع اور قادر ہونے پر دلیل از سعیدی رحمہ اللہ: اس آیت سے اس پر دلیل قائم کرنا مقصود ہے کہ اس دنیا میں ایک ایسے صانع ہیں جو حکیم اور مختار ہیں‘کیونکہ انسان کے سب سے افضل اعضاءاس کے کان‘اس کی آنکھیں اور اس کا دل ہیں‘اور کان قوتِ سامعہ کا محل ہے اور آنکھیں قوتِ باصرہ کی محل ہیں اوردل حیات‘علم اور عقل کا محل ہے‘پس اگر انسان کی یہ صفات زائل ہو جائیں تو انسان کی دنیا اور دین کے معاملات فاسد اور باطل ہو جائیں گے۔ اور یہ بداہتاً معلوم ہے کہ ان قوتوں کو دوبارہ لانے پر اور ان کو آفات سے محفوظ رکھنے پر اللہ عزوجل کے سوا کوئی قادر نہیں ہے اور جب ایسا ہے تو ان عظیم نعمتوں کو انعام فرمانے والے صرف اللہ سبحانہ وتعالٰی ہیں۔[3] 2.1۔خالق ومالك صرف الله رب العزت كی ذات ہے از الوانی رحمہ اللہ: اللہ تعالیٰ کے وجود اور اس کی وحدانیت: ’’ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ فَلَا تَجْعَلُوا للّٰهِ
Flag Counter