Maktaba Wahhabi

24 - 263
راہ دین میں اپنی مرضی اور صوابدید پر نہ چلو بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات پر چلو اور ان کے احکام کی اطاعت کرو۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کر کے اور اپنی مرضی سے کام کر کے اپنی محنت اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو۔اس آیت سے فقہاء نے یہ مسئلہ مستنبط کیا کہ اگر کوئی شخص نفلی نماز یا روزہ شروع کر کے توڑے تو ان کی قضاء لازم ہے۔اگر صرف لَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ سے یہ استنباط کیا جائے تب درست ہے۔لیکن آیات کا سیاق وسباق اس کا مستحل نہیں ہے۔‘‘[1] تفسیر القرآن بالقرآن موضوعی: ڈاکٹر عبد الستار فتح اللہ لکھتے ہیں: ’’ان آیات قرآنیہ کو یکجا کر دینا جو ایک موضوع یا ایک قضیہ سے بحث کرتی ہوں ان کی اکٹھی تفسیر کرنا اور ان سے حکم مشترک نکالنا تفسیر موضوعی کہلاتا ہے۔‘‘[2] تفسیر القرآن بالقرآن موضوعی میں مولانا الوانی رحمہ اللہ یدطولٰی رکھتے تھے۔تفسیر جواہر القرآن کےمقدمہ میں سید سجاد بخاری رحمہ اللہ نے جو آیات مختلف موضوعات پر نقل کی ہیں وہ اس شغف کا شاہد عدل ہیں مثلاً مسئلہ کے حوالے سے مقدمہ جواہر القرآن میں مسئلہ توحید کو مختلف پہلوؤں سے بیان کیا ہے اور ہر پہلو کی آیات موضوعی جمع کر دی ہیں مثلاً اللہ کے سوا کس کس کو معبود بنایا گیا آیات جمع کر دی ہیں۔ملائکہ کے متعلق علیحدہ‘انبیاء کے متعلق علیحدہ‘اولیا‘نیک پیروں‘مشرک پیروں وغیرہ کے متعلق موضوعی اعتبار سے آیات جمع کر دی ہیں پھر الٰہ کے معنٰی کی تفسیر میں‘ عبادت کی تشریح میں‘شرک کی اقسام میں اور بالخصوص تحریمات غیر اللہ کا نقشہ موضوعی آیات‘ تحریمات اللہ‘نذرونیاز اللہ‘نذر لغیر اللہ وغیرہ عناوین کے متعلق موضوعی آیات خوب جمع فرما دی ہیں۔[3] مولانا الوانی رحمہ اللہ آیۃ الکرسی کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ﴿مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ﴾[4] ﴿يَوْمَئِذٍ لَّا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلًا﴾[5] ﴿وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَىٰ﴾[6]
Flag Counter