Maktaba Wahhabi

170 - 263
اس کی تفسیر میں تین اقوال ہیں: 1۔ حضرت ابن مسعود اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: جس طرح آپ زندہ انسان کو مُردہ نطفہ سے نکالتے ہیں اور مُردہ نطفہ کو زندہ انسان سے نکالتے ہیں‘ اسی طرح مُرہ انڈے سے زندہ پرندے کو نکالتے ہیں۔ 2۔ الضحاک نے بیان کیا کہ زندہ سے مراد مومن ہے اور مُردہ سے مراد کافر ہے‘اللہ تعالیٰ مومن سےکافر کو پیدا فرما دیتا ہے جیسے حضرت نوح علیہ السلام سے ان کے کافر بیٹے کنعان کو پیدا فرمایا‘ اور اللہ تعالیٰ کافر سے مومن کو پیدا فرما دیتا ہے جیسے ابو جہل سے اس کے بیٹے عِکرمہ کو پیدا فرمایا جو مشرف بہ اسلام ہوئے۔ 3۔ الزجاج نے کہا: اللہ تعالیٰ تروتازہ نباتات کو خشک بیج سے پیدا فرما دیتا ہے اور خشک بیج کو ترو تازہ پھلوں سے پیدا فرما دیتا ہے۔[1]
Flag Counter