Maktaba Wahhabi

174 - 360
’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت (اللہ) کا طواف کرتے ہوئے حجرِ اسود کو اپنی چھڑی سے چھوتے اور چھڑی کو چومتے ہوئے دیکھا۔‘‘ امام نووی نے دیگر احادیث کے ساتھ اس حدیث پر درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ جَوَازِ الطَّوَافِ عَلٰی بَعِیْرٍ وَغَیْرِہٖ وَاسْتِلَامِ الْحَجَرِ بِمِحْجَنٍ وَغَیْرِہِ لِلرَّاکِبِ] [1] [اونٹ وغیرہ پر سوار ہوکر طواف کرنے اور سوار کے لیے حجرِ (اسود) کو چھڑی وغیرہ سے چھونے کے جواز کے متعلق باب] و: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’طَافَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم بِالْبَیْتِ عَلٰی بَعِیْرٍ، کُلُّمَا أَتَی عَلَی الرُّکْنِ أَشَارَ اِلَیْہِ۔‘‘[2] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت (اللہ) کا طواف اونٹ پر کیا، جب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حجرِ اسود کے پاس آتے، تو اس کی طرف اشارہ کرتے۔‘‘ امام بخاری نے اس پر درجِ ذیل عنوان لکھا ہے: [بَابُ مَنْ أَشَارَ إِلَی الرُّکْنِ إِذَا أَتَی عَلَیْہِ۔][3] [حجرِ اسود کے پاس آکر اشارہ کرنے والے شخص کے متعلق باب] ز: امام ابن حبان نے حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:
Flag Counter