Maktaba Wahhabi

212 - 360
الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ، فَإِنَّمَا طَافُوْا طَوَافًا وَاحِدًا۔‘‘[1] ’’عمرے کا تلبیہ پکارنے والوں نے سعی کی، پھر حلال ہوگئے، پھر انہوں نے منیٰ سے واپسی کے بعد دوبارہ ایک سعی کی، لیکن حج اور عمرے کو جمع کرنے والوں نے ایک ہی (دفعہ) سعی کی۔‘‘ ان احادیث کے حوالے سے تین باتیں: ا: پہلی حدیث پر امام نووی نے حسبِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ بَیَانِ أَنَّ السَّعْيَ لَا یُکَرَّرُ] [2] [سعی کے دوبارہ نہ کرنے کے متعلق باب] حدیث کی شرح میں امام نووی رقم طراز ہیں: ’’یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے حج قِران کرنے والے صحابہ نے صفا و مروہ کے درمیان صرف ایک بار سعی کی۔ حج تمتع کرنے والے صحابہ نے دو دفعہ سعی کی۔ ایک مرتبہ عمرے کی اور دوسری بار قربانی کے دن حج کی۔‘‘[3] امام ابن خزیمہ نے اپنی کتاب [الصحیح] میں درجِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ تَرْکِ السَّعْيِ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ مَعَ طَوَافِ الزِّیَارَۃِ لِلْمُفْرِدِ وَالْقَارِنِ] [4] [مفرد اور قارن کے لیے طواف زیارت کے ساتھ صفا و مروہ کے درمیان سعی چھوڑنے کے متعلق باب]
Flag Counter