Maktaba Wahhabi

230 - 360
[بَابُ اسْتِحْبَابِ الْفِطْرِ لِلْحَاجِّ یَوْمَ عَرَفَۃَ] [1] [حج کرنے والے کے لیے یوم عرفہ کا روزہ چھوڑنے کے مستحب ہونے کے متعلق باب] امام ابن خزیمہ کا تحریر کردہ عنوان یہ ہے: [بَابُ اسْتِحْبَابِ الْإِفْطَارِ یَوْمَ عَرَفَۃَ بِعَرَفَاتٍ اقْتِدَائً بِالنَّبِيِّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَتَقْوِیًّا بِالْفِطْرِ عَلَی الدُّعَائِ، إِذِ الدُّعَائُ یَوْمَ عَرَفَۃَ أَفْضَلُ الدُّعَائِ أَوْ مِنْ أَفْضَلِہِ] [2] [نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرنے اور روزہ چھوڑ کر دعا کے لیے قوت حاصل کرنے کی خاطر (کیونکہ یومِ عرفہ کی دعا بہترین دعا یا بہترین دعاؤں سے ہے) یوم عرفہ کو عرفات میں روزہ چھوڑنے کے مستحب ہونے کے متعلق باب] امام ابن حبان نے اس پر حسبِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [ذِکْرُ مَا یُسْتَحَبُّ لِلْوَاقِفِ بِعَرَفَۃَ الْإِفْطَارُ لِیَتَقَوَّی بِہٖ عَلٰی دُعَائِہِ وَابْتِہَالِہِ] [3] [دعا اور گریہ زاری میں قوت حاصل کرنے کی خاطر وقوفِ عرفات کرنے والے کے لیے روزہ چھوڑنے کے استحباب کا ذکر] ج: امام ترمذی نے دونوں حدیثوں پر حسبِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ مَا جَائَ فِيْ کَرَاھِیَۃِ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ بِعَرَفَۃَ] [4]
Flag Counter