Maktaba Wahhabi

259 - 360
ب: امام مسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کے دن جمرۃ (العقبہ) کے پاس کھڑے تھے، کہ ایک شخص نے آپ کے پاس آکر عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَرِمِيَ۔‘‘ ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے رمی سے پہلے سر مونڈا۔‘‘ تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’اِرْمِ وَلَا حَرَجَ۔‘‘[1] ’’رمی کرو اور کچھ مضائقہ نہیں۔‘‘ ج: امام احمد کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں روایت کردہ حدیث میں ہے: ’’پھر ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّيْ أَفَضْتُ قَبْلَ أَن أَحْلِقَ۔‘‘ ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے سر مونڈنے سے پیشتر [طواف] افاضہ کیا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اِحْلِقْ أَوْ قَصِّرْ، وَلَا حَرَجَ۔‘‘[2] ’’(سر) مونڈو یا (بال) کاٹو، (جو کرچکے ہو، اس میں) کوئی حرج نہیں۔‘‘
Flag Counter