Maktaba Wahhabi

282 - 360
’’وَلِلْمُقَصِّرِیْنَ۔‘‘[1] ’’اور (بال) کٹوانے والوں کی (بھی اے اللہ! مغفرت فرما دیجیے)۔‘‘ ان حدیثوں کے حوالے سے تین باتیں: ا: احرام کھولنے سے پیشتر بال منڈوانے اور ترشوانے، دونوں میں سے جو چاہے، کرے۔ امام بخاری نے ایک باب کا حسب ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ الْحَلْقِ وَالتَّقْصِیْرِ عِنْدَ الْإِحْلَالِ] [2] [احرام کھولتے وقت بال مونڈنے اور کاٹنے کے متعلق باب] ب: امام حسن بصری سے نقل کیا گیا ہے، وہ کہا کرتے تھے، کہ پہلی دفعہ حج کرنے والے کے لیے بال مونڈنا ضروری ہے، ان کا کاٹنا اسے کفایت نہیں کرے گا۔[3] علامہ نووی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’وَہٰذَا، إِنْ صَحَّ عَنْہُ، مَرْدُوْدٌ بِالنُّصُوْصِ، وَإِجْمَاعِ مَنْ قَبْلَہُ۔‘‘[4] ’’اگر ایسا کہنا ان سے ثابت ہو، تو احادیث[5] اور ان سے پہلے (علمائے امت کے) اجماع کی بنا پر رد کیا جائے گا۔‘‘
Flag Counter